دبئی پولیس کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا بنانے والا طویل ترین پرچم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک اور بھی ریکارڈ قائم ہوا جس میں اماراتی پرچم کو دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں نے اٹھایا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق اماراتی پرچم دو کلو میٹر اور 20 میٹر طویل ہے۔ اسے 58 ممالک کے 5000 افراد نے مل کر اٹھایا۔ دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے معاون برائے اکیڈمی و تربیتی امور میجر جنرل ڈاکٹر محمد احمد بن فہد نے اماراتی پرچم کے اندراج کی کارروائی انجام دی ہے۔
اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ ...
Apr 15, 2024 | 14:30