پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار عبد الرحیم کے وکیل نے موقف دیا کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے۔ حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں۔ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔