فرمودہ اقبال
میرا یہ عندیہ نہیں کہ مسلمان مذہب میں کوئی اندرونی نقص ہے جس کے سبب سے وہ ہماری موجودہ تمدنی ضروریات پر حاوی نہیں ہیں بلکہ میرا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف اور احادیث کے وسیع اصول کی بنا پر جو استدلال فقہا نے وقتاً فوقتاً کئے ہیں‘ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو خاص خاص زمانوں کیلئے واقعی مناسب اور قابل عمل تھے مگر حال کی ضرویات پر مکمل طور پر حاوی نہیں ہیں۔
(کتاب افکار اقبال/مصنف ڈاکٹر جاوید اقبال)