پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی سول ایو ی ایشن کا دن منایا جارہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہری ہوا بازی کا عالمی دن انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے کے نام سے منایا جارہا ہے۔شہری ہوا بازی کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے1996 میں ایک قراداد منظور کی گئی جس کے ذریعے 7دسمبر کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ماضی میں اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت اس دن کو منایا جاتا تھا ۔ شہری ہوا بازی کا عالمی دن منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کے لئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کرداراور افادیت سے متعلق اگاہی دینا ہے۔