Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل
  • برائیٹو پینٹس ، پاکستان - جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا ٹائٹل سپانسر بن گیا
  • کچھ اندرونی مدد گاروں کے ذریعے پاکستان کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، شہباز گل
  • ویزوں کے اجرا کے بعد قومی کھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی شروع ہو گئی
  • ندا ڈار جنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کے لیے پرعزم

مقدمات کی بڑھتی تعداد، ہم کدھر جا رہے ہیں؟؟؟

Dec 07, 2019 6:13 AM, December 07, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مقدمات کی بڑھتی تعداد، ہم کدھر جا رہے ہیں؟؟؟

خبر ہے کہ رواں سال ماتحت عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کی شرح دوہزار اٹھارہ کی نسبت دس فیصد زیادہ رہی۔ ماتحت عدالتوں میں دوہزار انیس میں دولاکھ پچانوے ہزار مقدمات دائر ہوئے۔ فیملی اور گارڈین عدالتوں میں چھبیس ہزار نو سو چون نئے مقدمات دائر کیے گئے۔ لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کے زیر سماعت مقدمات کی تعداد سولہ ہزار نو سو بتیس جبکہ پنجاب بھر میں یہ تعداد پینسٹھ ہزار کی خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔

چونکہ ہم غیر مہذب، لاقانونیت، جھوٹ، حسد، سوچ سے عاری اور نفرت سے بھرے معاشرے کا حصہ ہیں اس لیے یہ اعدادوشمار ہمارے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ اگر یہی اعداد و شمار کسی احساس بھرے معاشرے میں ہوں تو حکمران، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان منہ چھپاتے پھریں۔ حکمرانوں کی کوئی دلیل نہ مانی جائے، ذمہ داران کا عذر قبول نہ کیا جائے۔ زندہ انسانوں کے معاشرے میں اتنی بڑی تعداد میں عدالتوں سے رجوع کرنے کا واضح مطلب یہی ہے کہ ہم صبر و تحمل سے ہاتھ دھوتے جا رہے ہیں، ہم معاملہ فہمی سے بہت دور نکل گئے ہیں اور کسی صورت درگذر نہیں کرتے۔ ہر کسی کو اپنی الگ دو اینٹوں کی مسجد سے محبت ہے۔ جہاں کوئی اکیلا رہ رہا ہے اسے یہ مسئلہ ہے کہ اکیلا کیوں ہے اور جہاں ایک سے زائد افراد یا ہانچ چھ افراد رہتے ہیں انہیں مصیبت ہے کہ اکٹھے کیوں ہیں۔ ہم دو انتہاؤں پر زندگی گذار رہے ہیں۔ عدم برداشت، غصہ اور نفرت کے جذبات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ آئندہ نسل خطرے میں نظر آتی ہے۔ یہ صورتحال اور رویے دنوں میں تو ٹھیک نہیں ہو جاتے اس کے لیے نسلوں کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم تو ابھی کسی تربیتی مرکز کا حصہ ہی نہیں ہیں۔ ہم تو ابھی اس طرف سوچ ہی نہیں رہے تو بہتری کیسے آئے گی۔۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

گذشتہ روز تین بجے کا نیوز بلیٹن دیکھ رہا تھا مختلف علاقوں سے۔ تین چار لڑائی مار کٹائی کے واقعات کی خبریں نشر ہوئیں، لڑائی جھگڑے کے ساتھ ان خبروں میں جو کچھ بتایا گیا وہ ہمارے بیرحم اور ظالم معاشرے کی عکاسی کر رہا تھا صبح ہی عدالتوں میں دائر ہونے والے مقدمات کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے خبر پڑھی تھی۔ دوپہر میں یہ خبریں سنیں تو دل دہل گیا۔ ہم معیشت ٹھیک کر رہے ہیں، موڈیز کی رپورٹ پر خوش ہو رہے ہیں، آؤٹ لک پر منفی سے مستحکم ہونے پر خوشیاں منا رہے ہیں، انگلینڈ سے پاؤنڈ پاکستان آنے کو کامیابی سمجھ رہے ہیں، مخالف سیاست دانوں کو جیل میں بند کر رہے ہیں، کچھ نیب والوں کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔ ان معاملات کو دیکھتے ہوئے ہم سب سے اہم پہلو کو نظرانداز کر رہے ہیں کہ معاشرہ عادی مجرم ہوتا جا رہا ہے۔ لوگوں میں برداشت ختم ہوتی جا رہی ہے، تعلیمی اداروں میں نشے کی عادت عام ہو چکی ہے۔معیشت کی بہتری سے نا تو یہ عادات ختم ہوں گی نا ہی جرائم کی دنیا سے واپسی ممکن ہو سکے گی۔

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

چند دن پہلے اے ایس ایف والوں کی لڑائی کی وڈیو نے ہلچل مچائے رکھی۔ کہیں وکلاء اور ڈاکٹر دست و گریباں ہیں۔ دست و گریباں ہی نہیں لہو لہان بھی ہیں۔ کہیں مذہبی شخصیات آمنے سامنے ہیں، کہیں سیاست دان الجھ رہے ہیں، کہیں پولیس والے طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فورس کی تعداد میں ناصرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ نئے محکمے بن رہے ہیں لیکن جرائم کی شرح میں کمی کے بجائے خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں اس طرف سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

حکومت وقت کو جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح، مقدمات میں اضافے کے عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشی ٹیم کے ساتھ ساتھ قانونی ٹیم کو بھی مکمل رپورٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ملک میں جرائم و مقدمات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ سب سے خطرناک بات فیملی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہے۔ دیگر جرائم میں اضافہ تو اپنی جگہ میاں بیوی کے مابین بھی اعتماد اور احساس کا تیزی سے کم ہونا اخلاقی پستی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹوٹے ہوئے خاندان کے بچوں کی نشوونما اور تربیت کیسے ہو گی، کوئی والد کے بغیر اور کوئی والدہ کے بغیر ہو گا تو وہ بچہ مکمل یا نارمل کیسے ہو سکتا ہے۔ کوئی والدہ کی محبت سے محروم ہو گا تو والد کی شفقت سے کیا یہ کمی کوئی معیشت، کوئی حکومت، کوئی تقریر پوری کر سکتی ہے۔ یقیناً ایسا نہیں ہے۔ قوم کے رہنما کہلانے والے اپنے اپنے سیاسی اہداف کے حصول میں لگے ہوئے ہیں۔ کسی کو زیر کرنا ہے، کسی کو زچ کرنا ہے تو کسی کو ہر حال میں سخت جواب دینا ہے اس سیاسی کشمکش میں معاشرے پر پڑتے ہوئے منفی اثرات کی طرف توجہ دینے کے لیے کسی کے پاس وقت نہیں ہے۔

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

اگر ہم خوشحال اور پرامن پاکستان اور روشن مستقبل چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے معاشرتی مسائل کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ کرنٹ افیئرز کے شوز میں اخبارات میں اور ڈیجیٹل میڈیا پر برداشت، تحمل مزاجی اور غصے کو پینے کی مہم چلانے اور تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے خصوصی سیشنز کا اہتمام کرنا ہو گا۔ ہمیں نئی نسل کو مہذب پاکستان دینا ہے تو اس کا آغاز آج سے کرنا ہو گا۔ جتنی تاخیر کریں گے محنت بھی اتنی زیادہ کرنا پڑے گی۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

محمد اکرم چوہدری


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • ایرانی سپریم لیڈر کرونا وائرس پر ’جھوٹ‘ بول رہے ہیں: مائیک ...

    Mar 24, 2020 | 13:15
  • ہمارا کندھا استعمال کیا جارہا ہے، ہم کبھی بھی مشکل نہیں ...

    Nov 28, 2019 | 10:46
  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ ...

    Jan 13, 2021 | 13:17
  • اسٹیل ملز کی اراضی فروخت نہیں کی جارہی : حماداظہر

    Nov 28, 2020 | 17:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور ...

    Jan 22, 2021 | 14:06
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق ...

    Jan 22, 2021 | 13:41
  • نامور کمنٹیٹرز پاکستان , جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری ...

    Jan 22, 2021 | 13:20
  • براڈ شیٹ کا ہر صفحہ سیاسی لٹیروں کی کرپشن کہانی ہے،فردوس ...

    Jan 22, 2021 | 13:09
  • انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں کو طوفان کرسٹوف کا سامنا

    Jan 22, 2021 | 13:01
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    پاکستان خوبصورت اور امن پسند ملک ہے، کورونا میں مبتلا اوورسیز پاکستانیوں کا خیال ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group