راولپنڈی سیکٹر F ڈی ایچ اے 1 میں مسجد ِ سرور کا افتتاح
راولپنڈی(پ ر) سیکٹر F ڈی ایچ اے 1 راولپنڈی میں شہریوں کیلئے مسجدِسرور کا افتتاح کر دیا گیا ہے تقریب کے مہمانِ خصوصی کنٹری ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ بحریہ ٹائون جناب شاہد قریشی ،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی، میجر جز ل جاوید اقبال(ر)، کمونڈر الیاس (چیف ایکزیکٹو) تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں بحریہ ٹائون منیجمنٹ ،سول سوسائٹی اور بحریہ ٹائون کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے اپنے ہاتھ سے مسجدِ سرور کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شاہد قریشی کا کہنا تھا،’’یہ بحریہ ٹائون کا عزم ہے ایک خوبصورت اور محفوظ پاکستان کی تعمیر جہاں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی۔اس عظیم مقصد کی کامیابی کیلئے بحریہ ٹائون ایسی مساجد تعمیر کر رہا ہے جو معاشرے میں اپنا معاشرتی ، تمدنی اور تعلیمی کردار ادا کر سکیں۔ ‘‘پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا کہنا تھا’مسجدسرور کی شان و شوکت راولپنڈی میں تعمیر ہونیوالی تمام مساجد کا لازمی جزو ہیــ ‘ اس مسجد کا تعمیراتی کام گزشتہ سال شروع ہو اتھا ۔ وسیع کار پا رکنگ پر مشتمل یہ مسجد تقریباََ 35,000 سکوئر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے۔ دومنزلہ یہ مسجد 1,000نماریوں کی گنجائش ہے۔