پاکستان میں عام آدمی کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں:جواداحمد
لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،موڈیز کے دعوے کا مطلب صرف یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت کے بڑے ایشوز بہتر ہوئے، عام آدمی پر اس کا کوئی اثر نہیں پاکستان میں عام آدمی کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں، جب وعدے نہیں پورے کئے گئے تو معیشت کی بہتری کا دعویٰ کس طرح سے کیا جا سکتا ہے،معذور افراد کا عالمی دن تو بڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے مگر ان خصوصی افراد کو حکومت کی جانب سے جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔