شہباز شریف کرپشن ٹیکنالوجی کے آئن سٹائن ہیں:میاں اسلم اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ شریف خاندان کی اربوں روپے کی چوری سامنے آنے کے بعدن لیگ کے ترجمان بڑی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں ،ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ان کا مقصدلوٹی ہوئی دولت بچانا ہے ،شریف خاندان کی سیاست دنیا بھر میں کرپشن کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے ، شہباز شریف کرپشن ٹیکنالوجی کے آئن سٹائن ہیں اور اب وہ لندن میں بیٹھ کر منی لانڈرنگ اور کرپشن کی یونیورسٹی کھولیں گے ،جب شریف خاندان کے جائیداد کا بٹوار ہ ہوا تو ان کی ذاتی دولت بے نام تھی،2008 میں ان کے پاس اقتدار آیا تو ان کی جائیدادیں تیز رفتاری سے بڑھیں ،شہباز شریف کی جائیداد میں 70 گنا،سلمان شہباز کی جائیداد میں 8 ہزار گنا اور حمزہ شہباز کی جائیداد میں 20 گنا اضافہ ہوا،حمزہ شہباز کے بعد ٹی ٹی ماسٹر سلمان شہباز کے سپرد کاروبار ہوا تو ان کی ذاتی جائیدادوں میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ،ان کے کارندوں منظور پاپڑ والا اور مشتاق چینی والا کے اکا ونٹس میں اربوں روپے آئے جب برطانیہ سے ٹی ٹی آنا بند ہوئی تو پھر متحد ہ عرب امارات سے ٹی ٹیاں آنا شروع ہوگیں۔