سالانہ غوث اعظم و شیخ اعظم کانفرنس درگاہ قطب شاہ اچھرہ میں8دسمبر کو ہوگی
لاہور (پ ر)تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی سینئر رہنما و رکن شوری صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی نے مرکز اہلسنت درگاہ وجامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاھور میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطا ب کرتے کہا 8دسمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب 8 ویں سالانہ غوث اعظم و شیخ اعظم کانفرنس درگاہ قطب شاہ اچھرہ لاھور میں منعقد ہو گی۔ج سمیں جیدعلماء مشائخ خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا غوث اعظم سید عبد القادر جیلانی انقلابی و روحانی شخصیت تھے۔ سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کی تعلیمات سے لاکھوں ڈاکوؤں، چوروں، رہزنوں، فساق فجار کے مرتکب افراد نے تائب ہو کر ایمان کی حلاوت کو پایا۔