ذخائر آب کے لئے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے عطیات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ 8 دسمبر کو شکاگو اور 9 دسمبر کو نیو جرسی میں پاکستانی اپنے عطیات پاکستان کی نظرکریں گے ۔اپنے بیاں میں پارٹی رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اللہ پاک ہر سال 145 ملین ایکڑ فٹ پانی ہمیں نصیب کرتے ہیں، بدقسمتی سے ہم محض 13.7 ملین ایکڑ فٹ پانی ہی بچا پاتے ہیں۔ پاکستان کو سالانہ کم از کم 40 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہے۔ ذخائر آب نہ ہونے کے باعث 29 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ترین حاجت اور ہماری ضرورت ہے ۔ہمارے پاس محض 2 ڈیمز ہیں جن میں 4 ماہ کے مقابلے میں محض 1 ماہ کا پانی جمع ہوپاتا ہے۔ ہمارے مقابلے میں بھارت 6 ماہ کیلئے پانی جمع کرسکتا ہے۔ امریکہ 30 ماہ جبکہ مصر 33 ماہ تک کے پانی کے ذخیرے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیمز کیلئے لگ بھگ ساڑھے 8 ارب کے عطیات جمع ہوچکے ہیں۔ دل کھول کر حصہ ڈالنے پر اہل وطن سلام کے مستحق ہیں۔ وزیر اعظم اور چیف جسٹس بھی بھرپور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ سیٹل اور فونکس کے بعد آج واشنگٹن کی باری ہے، سینٹر فیصل جاوید کے مطابق 8 دسمبر کو شکاگو اور 9 دسمبر کو نیو جرسی میں پاکستانی اپنے عطیات پاکستان کی نظرکریں گے، اہل وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اور ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024