ہیرے جڑےاماراتی ایئرلائن کے مسافر طیارے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر دیکھ جہاں لوگ متاثر ہوئے وہیں کنفیوژن کا بھی شکار ہوگئے۔اماراتی ایئرلائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں مسافر طیارہ رن وے پر کھڑا ہےاور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ بس اپنے سفر پر روانہ ہونے کو ہے۔
— Emirates Airline (@emirates) December 4, 2018
انٹرنیٹ صارفین تصویر دیکھ کے حیرت میں مبتلا ہوگئے لیکن ایئرلائن نے خود ہی ان کی حیرت کو دور کردیا اور بتایا کہ یہ صرف ایک تصویر ہے، حقیقت میں ایسا کوئی طیارہ نہیں ہے۔ہیرے جڑےطیارے کی خیالی تصویر سارہ شکیل نامی خاتون نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے ’بلنگ‘ 777 کا نام دیا گیا ہے۔بعدازاں اس تصویر اماراتی ایئرلائن نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔