جاپان کی حکومت اپنے دفاعی حساس معلومات اور سائبر حملوں سے تحفظ کے لئے چینی کمپنی ہواوی ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور زیڈ ٹی ای سے آلات کی سرکاری سطح پر خریداری پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔جاپانی روزنامہ یمیوری کے مطابق حکومت پروکیورمنٹ کے اپنے داخلی قواعد میں تبدیلی کر رہی ہے ۔اخبار نے جاپانی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کا نام ظاہر کیئے بغیر بتایا ہے کہ جاپانی حکومت امریکا کی جانب سے چینی ٹیکنالوجیز کمپنیوں بالخصوص ”ہواوی گیئر“کی درآمد پر پابندی کے بعد اپنی دفاعی سیکیورٹی معلومات کے تحفظ میں چینی کمپنیوں کے تکنیکی آلات کی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے۔آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ پہلے ہی اپنے اپنے ملک میں ہواوی کو فائیو جی ٹیکنالوجی کی تنصیب سے روک چکے ہیں۔جاپان کی حکومت کے ترجمان اعلی یوشی ہیڈی سوگا نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی جاپان میں ایک اہم ایشو بن چکا ہے اور ہم بہت سی جہتوں سے چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ سخت اقدامات اٹھائے جا سکیں،انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے ملک کے امریکا کے ساتھ سائبر سکیورٹی سمیت بہت سے دوسرے معاملات پر قریبی بات چیت جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38