لندن: برطانوی جریدے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں ماہرہ خان ایشیاء کی چوتھی پُر کشش خاتون قرار، ایشیا کی 50 پرکشش خواتین میں ماہرہ خان کا لسٹ میں چوتھا نمبر ہے۔حتمی فہرست جمعہ کو جاری کی جائیگی۔
ایشیا کی پچاس پر کشش خواتین کی فہرست جاری، ماہرہ خان اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔
ہفتہ وار شوبز میگزین "ایسٹرن آئی" سال 2018ء کی فہرست میں مسلسل چوتھی بار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ایک اور پاکستانی اداکارہ "صنم سعید"کا فہرست میں انیسواں نمبر ہے۔
ایشیا کی پُر کشش خواتین میں پہلا نمبر بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون کا ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب پریانکا چوپڑا اور نِیا شرما براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر شیوانجی جوشی کا آتا ہے۔ماہرہ خان کے لیے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی، تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔
اس فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں جب کہ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔