خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں پنجاب کا کردار اہم ہے: دوست مزاری
لاہور (پ ر) موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے باعث پاکستان میں زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا انڈس کنسوریشم اور آکسفیم کے پراجیکٹس پاکستان اور خاص کر پنجاب میں خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ موسماتی تبدیلیوں کے باعث اکثر فی ایکڑ پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں سردار دوست محمد مزاری نے انڈس کنسوریشم سیمینار کلائنٹ پبلک ایکسپینڈیچر 2018ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان حکومت کی اولین ترجیح کسان کو خوشحال بنانا ہے اور یہی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے جسے موجودہ حکومت نے اپنے پہلے سو روزہ پلان کا حصہ بنایا انہوں نے کہا کہ اس ویژن کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور پنجاب کی زراعت کو ترقی دینے میں ہر ممکن مدد کریں گے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ کلائمٹ چینج کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے سے ملک میں خوراک کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے میں چیلنج کا سامنا ہے جس سے موجودہ حکومت احس طریقے سے نبٹ رہی ہے انہوں نے کہا انڈس کنسوریشم اور آکسفیم کا پنجاب کے جنوبی اضلاع راجن پور اور لیہ کے لئے لوکل اڈا پٹیشن پلان چھوٹے کسانوں اور خاص کر خواتین کسانوں کی بہتری اور بحالی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ گرو پراجیکٹ کے تحت کسانوں کے سات ملکر بنائے گئے منصوبوں کو دیگر اضلاع کیلئے بھی آئندہ زرعی پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔