پنجاب میں تین افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تبادلے کے احکامات منسوخ اور دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ احسان اللہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اٹک کو ٹرانسفر کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر جہلم تعینات کرنے کے لئے اْن کی خدمات سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔ محمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈ ) جہلم کو ٹرانسفر کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اٹک تعینات کرنے کے لئے اْن کی خدمات سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کے سپرد کی گئی ہیں۔ یاسر رضوان سیکشن آفیسر محکمہ یوتھ افیئرز ، سپورٹس ، آرکیالوجی اینڈ ٹورزم کو سیکشن آفیسر ویلفیئر II ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر کے اْنہیں سیکشن آفیسر محکمہ یوتھ افیئرز ، سپورٹس ، آرکیالوجی اینڈ ٹورزم کام جاری رکھنے کی ہدائیت کی گئی ہے۔ محمد اسد علی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن تعینات کرنے کے احکامات منسوخ کر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور کام جاری رکھنے کی ہدائیت کی گئی ہے اور فرحان مجتبیٰ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ غازیخان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راجن پور کا اضافی چارج دینے کے احکامات بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔