نائیجیریا میں 7 منزلہ عمارت منہد م ، 17 افر ا د ہلاک، ٹھیکیدار گرفتار
ابوجا (آئی این پی) جنوبی نائیجیریا میں ایک7 منزلہ عمارت گرنے سے17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 31 کو بچا لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی نائیجیریا میں ایک 7 منزلہ عمارت گرنے سے17 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 17 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ عمارت کے ملبے سے 31افراد کو بھی بچالیا گیا ہے۔ اس دوران امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔