خشوگی قتل کیس: تر کی نے سعودی و لی عہد کے 2سابق مشیروں کے وارنت جاری کردیئے
استنبول (نیٹ نیوز) ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے 2 سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے۔ احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے جبکہ قحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے خشوگی کے اپنے سفارتخانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا جمال خشوگی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں۔