سی پیک ترقی پذیر ممالک کے د ر میا ن شراکت داری کی روشن مثال ہے : ملیحہ لودھی
نیو یا رک (آئی این پی)اقوام متحدہ میں پا کستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پا کستان اقتصا دی را ہداری ( سی پیک )ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے،سی پیک سے خطے میں خوش حالی آئے گی،انہوں نے کہا کہ دنیا کی 73 فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والے ترقی پذیر ممالک میں رہتی ہے۔ غربت کا خاتمہ کیے بغیر پائیدار اور دیر پا ترقی کا حصول ممکن نہیں،پاکستانی سفیر نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں سرمایہ کاری سے عالمی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا۔