ملک میں اضطراب کی وجہ سیا سی ومعاشی ناانصافی ہے:وجیہہ الدین احمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان پیپلز موومنٹ کے زیر اہتمام عدم برداشت اور معاشرتی بے چینی کے حوالہ سے ایک فکری نشست مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ صدارت پی پی ایم کے چیئرمین جسٹس (ر) وجہہ الدین احمد نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور ضطراب کی وجہ معاشی ،معاشرتی ،سیاسی اورسماجی ناانصافی ہے جسکے ازالہ کے لیے سیاسی جماعتوں اور دانشوروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کرجدوجہد کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں اہم قومی امور پر ایسی ہی فکری نشستوں کا اہتمام کرینگے تاکہ ان حالات میںجو لوگ اس فرسودہ اور استحصالی نظام سے نجات چاہتے ہیں وہ اپنا کوئی نا کوئی لائحہ عمل طے کرسکیں ۔