مزدور کو خوشحال کئے بغیر ملک تر قی نہیںکرسکتا:سیف اللہ خالد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ معاشرے میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ مزدور کو خوشحال کیے بغیر ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔افسوس کی بات ہے کہ مزدوروں کے مسائل کے حل کی طرف کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ملی مسلم لیگ مزدوروں کا ان کا جائز مقام اور حق دلوائے گی۔ہم پاکستان میں بسنے والے کروڑوں مزدوروں کے ساتھ ہیں اوران کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ہم ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملی لیبر فیڈریشن کے صدر ایس ڈی ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف اللہ خالد نے انہیں کامیاب قومی لیبر کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی جماعتیں بڑے بلندوبانگ دعوے کرتی ہیں ، ہر سال مزدوروں کا عالمی دن بھی منایا جاتا ہے۔