وزیراعظم عمران خان کفا یت شعار ی کی پالیسی پر گامزن ہیں:رانا جاوید عمر
رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما ء رانا جاوید عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہیں سرکاری نوکریوں پر پابندی اور قومی اداروں کے غیر ضروری اخراجات میں دس فیصد کمی کے فیصلہ سے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔ تقرریوں میں اقربا ء پروری کا بھی جائزہ لیا جائے گا محدود وسائل کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی تجویز فوری قابل عمل ہے۔