صوبائی حکومت لیبر پا لیسی کا اعلان آج کرے گی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنے 100روزہ پلان کے حوالے سے مزدوروں اور محنت کشوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ’’ صوبائی لیبر پالیسی 2018‘‘کا اعلان آج کررہی ہے -محکمہ لیبر و انسانی وسائل پنجاب کے زیر اہتمام اس حوالے سے ایک تقریب سینٹرفارایمپرومنٹ آف ورکنگ کنڈیشنزاینڈ انوائرمنٹ (CIWCE)نزد دفترریسکیو1122چاندنی چوک ٹاؤن شپ میں منعقد ہوگی-