کرپٹ افسران ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں: ایپکا
کراچی ( نیوز رپورٹر ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا )کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر حسین شاہ ،محکمہ تعلیم کے صدر ملک خورشید احمد قادری اورجنرل سیکریٹری محمد افضال نے مشترکہ بیان میں ڈائریکٹر پرائمری کراچی غلام عباس ڈیتھوکے تعلیمی و دفتری اقدامات کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ بحیثیت ڈائریکٹر تقرری سے بدعنوان افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے جس کے بعد مافیا اور کرپٹ افسران نے ڈائریکٹر پرائمری کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔ایپکا نے وزیر تعلیم سندھ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر بھی دیانتدار افسران تعینات کئے جائیں تاکہ معیاری تعلیم کے فروغ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہو سکے ۔