اورنگی میں یوسی ڈی کونسل کی محفل میلاد
کر اچی (نیوز رپورٹر) یو۔سی۔ڈی کو نسل اورنگی ٹاؤن کی جا نب سے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت عا بدہ رحمن ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ حکومتِ سندھ نے کی۔ پروگرام کی مہمان خصوصی شیما عا رف ڈائر یکٹر جنر ل سو شل ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ تھیں۔ یو۔سی۔ڈی کو نسل کے نا ئب صدرغلام محی الدین ،جنر ل سیکر یٹری ریا ست علی خا ن ،جو ائنٹ سیکر یٹری اثر احمد صد یقی ،کونسل کی سروسز کے انچارچ، سنیئر ممبران /ممبران اورسو شل ویلفیئر ڈپا رٹمنٹ اسٹاف، سر عا مر ہا شم اورسر عمیر رضا سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہما نِ خصوصی شیما عارف اور عا بدہ رحمن نے نبی کر یم ﷺکے کر دار اْن کے حْسن اخلاق پر روشنی ڈالی عابدہ رحمن نے کہا کہ مسلما نو ں کو سنتِ نبو ی پر عمل پیرا ہو کراللہ کو راضی کر نا چا ہئے اور اللہ آپ سے راضی ہو گیا توآپ کی دنیا اور آخرت سنور جا ئے گی آخر میں نبیِ کر یم ﷺ کے حضور سلامِ عقیدت پیش کیا گیا۔