پنجاب ڈینٹل ہسپتال
مکرمی! بڑے افسوس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں دانت نہایت غیر ذمہ داری سے بنائے جاتے ہیں۔ میں اب تک چار پانچ دفعہ اپنے دانت وہاں سے بنوا چکا ہوں۔ ہردفعہ خود ہی دیوار سے رگڑ رگڑ کر سیٹ کرنے پڑتے ہیں۔ کیونکہ وہاں کئی کئی چکر لگا کر بھی دانت سیٹ نہیں ہوتے کیونکہ سب سیکھنے والے یہ کام کرتے ہیں۔ دانتوں کے ساتھ جو تاریں لگائی جاتی ہیں۔ نہایت ہی نازک ہوتی ہیں۔ ایک ماہ کے اندر ٹوٹ کر کھانے کےساتھ پیسٹ میں چلی جاتی ہیں۔ جان بوجھ کر بھی دانت خراب کر دئیے جاتے ہیں۔ (ایم۔ وائی ناز ریلوے سٹیڈیم روڈ لاہور)