بیگم کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود رکن قومی اسمبلی ہیں:الیکشن کمیشن

07 دسمبر 2017 (15:06)
بیگم کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود رکن قومی اسمبلی ہیں:الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیگم کلثوم نواز شریف کے بطور رکن قومی اسمبلی حلف نہ اٹھانے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی منتخب رکن کے حلف اٹھانے کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف اٹھانا ضروری ہے۔ بیگم کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود رکن قومی اسمبلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی لیگل برانچ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز 17 ستمبر کو این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں نواز شریف کی خالی کردہ نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...