قصور: حکومتی دعوﺅں کے باوجود شہر میں 14گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ

Dec 07, 2017

قصور+چیچہ وطنی(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) قصور میں حکومتی دعوﺅں کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لیسکو کی طرف سے بجلی کی بندش کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، سیاسی و سماجی نے حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شہر میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی جس کی وجہ سے نجی اور سرکاری اداروں میں جانے والے سائلوں کو بجلی نہ ہونے سے کام تکمیل تک نہیں پہنچ رہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ چیچہ وطنی میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا صبح کو طلباءو طالبات اور کام پر جانے والے افراد کو بنا ناشتے ہی جانا پڑتا ہے‘ رات کو بھی سوئی گیس کا جانا معمول بن چکا ہے ، بار بار شکایات کرنے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘عوامی ،سماجی اور فلاحی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ

مزیدخبریں