ایفیڈرین کیس: ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، 5 ملزموں کی ضمانت میں توسیع
راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس باقر علی نجفی اور جسٹس چوہدری محمد یونس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایفیڈرین کیس میں ملوث مختلف کمپنیوں کے افسران سمیت وزارت صحت کے افسر کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کے وکلاءکے دلائل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے پانچ ملازمین کی عبوری ضمانت میں 18دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ ای این ایف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا ان کے خلاف تاحال چالان مکمل نہیں ہو سکا۔