کانگریس سے تعلق رکھنے والے کشمیری وزیر شام لال نےمقبوضہ کشمیر کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کھٹوا کے علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں کٹھ پتلی کابینہ کے وزیر صحت شام لال شرما نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کشمیر کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے تو جموں کو علیحدہ ریاست بناکر لداخ کی طرح آزادی دیدی جائے۔ کٹھ پتلی وزیر صحت کے مطالبے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غداری کے مترادف قرار دیا ہے جبکہ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ شام لال شرما کی ذاتی رائے ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024