ڈکیتی ناکام،ڈاکووں کاکام تمام،ننھےویرئیر کو ڈی پی او کا خراج تحسین

گجرات: فتوپورہ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے اپنی سائیکل ڈاکو کے آگے پھینک کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو والے بچے کو ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کی جانب سے نقد انعام سے نوازا گیا جب کہ اہل محلہ نے بچے کو نئی سائیکل کا بھی تحفہ دیا۔ واقعہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے فتوپورہ میں پیش آیا جہاں ایک نوعمر طالب علم نے ہمت و بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔بچے نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کی موٹر سائیکل سے سائیکل ٹکرا دی۔بہادر طالب علم نے ڈاکو کے گرنے کے بعد اپنا بستہ چھوڑ کر ملزم کو پکڑنے کی بھی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگیا۔