قوم کو مسلم لیگ ن کی قیادت پر فخر ہے : عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کی ساز ش کرنے والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی جوں جوں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں ویسے ویسے حکومت مخالف عناصر کی سازشیں زور پکڑ رہی ہیں جن کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور پوری قوم حکومت کے ساتھ ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ قوم کو نواز لیگ کی قیادت پر فخر ہے۔