ویکسین سے متعلق شعور‘ آگاہی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ربابہ بلیدی
کوئٹہ (اے پی پی ) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معمول کی ویکیسن کے متعین اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اشتراکی اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں ڈویلپمنٹ پارٹنرز ، ضلعی انتظامیہ، اور محکمہ صحت کی قریبی رابطہ کاری کو بہتر بناکر روٹین ایمیونائزیشن کے ٹارگیٹ کا حصول ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ویکسینشن اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ای پی آئی کی جانب سے چئیرپرسن اسٹیرنگ کمیٹی کو بلوچستان میں جاری ویکسینیشن کے عمل خصوصا میزل اور روبیلا ویکسین سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں ویکسین سے متعلق شعوری آگاہی کے لئے بھرپور مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ہمیں لوگوں کو بتانا ہوگا کہ معمول کی ویکیسن اور مخصوص امراض کی روک تھام کے لئے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین کے ضمنی اثرات نقصان دہ نہیں بلکہ ویکسین نہ کروانے پر لاحق بیماری جان لیوا یا معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔