وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے اور وزیر اعظم دریائے راوی کے ساتھ نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم ایوان وزیر اعلی میں اعلی سطح اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم دریائے راوی کے ساتھ نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لاہور میں دریائے راوی کے ساتھ نیا شہر آباد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور حکومت کا دعویٰ تھا کہ یہ شہر دبئی کے طرز پر بنایا جائے گااور یہاں بڑی معاشی سرگرمیاں ہوں گی۔ جس سے پنجاب سمیت پاکستان کو فائدہ حاصل ہو گا۔