مشکوک لائسنس پر معطل پی آئی اے کے 28 پائلٹ بحال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 28 معطل پائلٹس کو بحال کر دیا۔ ائر لائن ذرائع کے مطابق بحال پائلٹس کے نام مشکوک لائسنس والے پائلٹس لسٹ میں شامل تھے۔ بحال ہونے والے پائلٹس آج سے اپنی فلائٹ ڈیوٹی شروع کریں گے۔ 262 مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کی لسٹ میں غلطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔