مہنگائی اور حکومت
تیسرا ٹیکس فری بجٹ بھی عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نہ نکال سکا جبکہ بجٹ سے تین دن قبل 25 روپے لیٹر پٹرول بمب چلادیا اس بمب کی آواز قومی اسمبلی میں گونجی ۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چودھری بولے پٹرول بمب کا دفاع تو ہم نہیں کر سکتے جبکہ عمر ایوب شبلی فراز اور دیگر کیبنٹ ممبران چین ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ذکر کرتے رہے۔ عمران خان سے قوم کچھ نہیں مانگتی قوم نے لوٹی دولت واپس لانے کا مینڈیٹ دیا تھا۔ وائٹ کالر کرائم کرنے والے چور ڈاکو لٹیرے اور ملکی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کرنے والے سابق حکمرانوں نواز شریف ، آصف زرداری اور ساتھ مل کر لوٹنے والے بیورو کریٹ سے کیا لوٹا ہوا کتنا مال وصول کیا عوام کو بتا دیں پنامہ لیکس کے 400 سے زائد جن مگرمچھوں کے نام آئے وہ دودھ کے دھلے کیسے ہو گئے۔ قوم کو اُمید دلائی گئی تھی کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن کروڑوں لوگ کرونا سے قبل بے روزگار ہو گئے۔ صنعتیں بند اور کنسٹرکشن کا کاروبار تباہ ہو گیا۔ قوم کو امید دلائی گئی تھی کہ 50 لاکھ بے گھر لوگوں کو مکان دوں گا لیکن خیبر تا کراچی کروڑوں گھر گرا دئیے یہ کہا گیا تھا کہ بیرون ملک سے لوگ پاکستان آ کر نوکریاں کریں گے۔ لاکھوں پاکستانی بیروزگار ہو کرواپس آ گئے۔ وزیراعظم جناب عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا کہ کچن آئٹم کی قیمتیں نہیں بڑھنے دوں گا لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ حکمران اب بھی صبر اور قربانی کا درس دیتے نہیںتھکتے اور قوم سے قربانی مانگتے ہیں، عمران خان نے قوم پر بڑا احسان کیا کہ چینی مافیاکے خلاف رپورٹ پبلک کی تو آگے کیا بنا جہانگیر ترین لندن کلب کے رکن بن گئے اور باقی پاکستان میں وہ بھی دندنا رہے ہیں۔ رپورٹ کا فائدہ تب ضرور ہوتا اگر چینی 55 روپے کلو ملتی اور لوٹی ہوئی عوامی دولت عوام کو ملتی ، حکومت تو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 70 روپے کلو چینی کے فیصلے پر عمل درآمدنہ کر ا سکی ، پٹرول سستا ہوا تو غائب ہو گیا جرمانے بھرنے والی کمپنیوں نے ایسی سازش کی اربوں روپے حکومت سے فائدہ لے کر ہر پٹرول پمپ پر تیل موجود تھا۔ عوام آپ اور آپ کی ٹیم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تو کچھ نہیں مانگ رہے۔ اپنے وعدے پورے کرو جو آپ نے کر رکھے ہیں۔ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُلجھا رہی ہے پٹرول مہنگا کر کے وزراء عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں کہ ہماری حکومت آپ کو تیل سستا دے رہی ہے ، آپ اپنے اقدامات درست کریں عوام آپ کے ساتھ ہیں آپ کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ پھر نہ کوئی مائنس ون فارمولا ہو گا یہ اپوزیشن کا پیالی میں شور جو سونے نہیں دیتا۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر میاں نواز شریف کا منصوبہ تھا اگر اس پر عمل نہ بھی کرتے تو کوئی آسمان نہیں ٹوٹ پڑناتھا مندر کی بجائے اگر عمران خان عوامی مسائل مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر توجہ دیتے اور اقدامات اُٹھاتے تو مہنگائی کم ہونے میں مدد ملتی ۔