یاد رفتگاں… ہدایت شاہ آفریدی
قبائلی ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ کے قبیلے برقمبرخیل سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی ہدایت شاہ آفریدی کے حادثاتی موت نے ان کے عزیز واقارب اور اہل علاقہ کو غمزدہ کر دیا ہے 2003میںشعبہ صحافت میںقدم رکھااورنام پید اکیا ۔وہ فاٹایونین آف جرنلسٹس کے رکن اور ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس خیبر یونٹ کے جنرل سیکرٹری رہ چکے تھے۔ 2009میں باڑہ میں بد امنی کی وجہ سے شرپسندوں کی طرف سے دھمکیاں ملیںتو آبائی علاقہ چھوڑ کر پشاور منتقل ہوئے ۔ لیکن صحافت نہیں چھوڑی ۔اپنی قوم اورعلاقے کے حقوق کیلئے آوازاٹھاتے رہے جرأت اوربہادری بھی ان میںکوٹ کوٹ کربھری تھی صحافت کے مقدس پیشہ کو مشن کے طورپراستعمال کیا۔باڑہ پریس کلب میں ہدایت شاہ آفریدی کی وفات پرتعزیتی ریفرنس کاانعقادکیاگیا۔ ریفرنس میںسیاسی ،سماجی رہنمائوںنے شرکت کی ۔باڑہ پریس کلب کے صدرخادم خان آفریدی،جنرل سیکرٹری کامران خان، سلیم آفریدی سمیت دیگر مقررنین نے مرحوم آفریدی کی خدمات کوزبردست الفاظ میںخراج عقیدت پیش کیامقررین کا کہنا تھاکہ ان کی ناگہانی موت سے ہم ایک بہترین ،مخلص،دوست اورقابل صحافی سے محروم رہ گئے ہیںیہ خلاء کبھی بھی پُرنہیںہوگا۔باڑہ پریس کلب میںہمارے ساتھ مرحوم نے بہت اچھاوقت گزارا اُنہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لواحقین کو شہداء پیکج میں شامل کیا جائے ۔بچوں کو مفت تعلیم کا اعلان کیا جائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ،آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی ان کے قتل میں گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔واضح رہے ہدایت شاہ آفریدی کو 04جولائی کو گھر کے سامنے پشاور میں ا جھگڑے کے دوران تشدد
کرکے انکی زندگی کا چراغ گل کر دیا تھا ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ اہل خانہ اور معصوم بچے کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پیارے والد نے ایسا کون سا بڑا جرم کیا تھا جس کی پاداش میں ان کو قتل کیا گیا بچپن میں ہم سے ظالموں نے با پ کا سایہ چھین لیا ۔ان کے چھوٹے بچوں پر اب کون شفقت کا ہاتھ رکھے گا ۔اور مرحوم کے استاد اورنگزیب آفریدی نے بھی وفات پرغمزدہ تھے ۔اس وقت قبائلی صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ضلع خیبر کے سطح پر صحافیوں کے حقوق کے لیے ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی تنظیم کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔راقم الحروف کا تعلق بھی قبیلہ برقمبر خیل تحصیل باڑہ سے ہے ، مرحوم کے ساتھ تعلق گزشتہ 15سال سے تھا، ہمیشہ حق و سچ کیلئے آواز اٹھائی تھی ، بدامنی کے دوران عوام کو حقائق سے آگاہ اور کرپشن کے خلاف قلم کے ذریعے جہاد کرتے تھے۔ہدایت شاہ آفرید ی نے سو گواران نے دو بیٹے شعیب آفریدی ، زاہد آفریدی اور پانچ بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے ۔05جولائی کو آبائی قبرستان سم بابا برقمبر خیل کھجوری باڑہ میں ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔
)سیدولی شاہ آفریدی(03005991213