بھارت نے امریکہ کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا: ایلس ویلز
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے قبل امریکہ کو آگاہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے امریکہ کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، بھارت نے اس حوالے سے امریکہ سے کوئی مشاورت نہیں کی، امریکہ سے رابطے کی خبریں درست نہیں ہیں۔