کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی , یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں بھی کمی
انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئیجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.50روپے سے گھٹ 158.20روپے اورقیمت فروخت158.60روپے سے گھٹ کر158.30روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئیجس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.70روپے سے گھٹ کر157.50روپے اورقیمت فروخت159.70روپے سے گھٹ کر158.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید175.00روپے سے گھٹ کر174.50روپے اورقیمت فروخت177.50روپے سے گھٹ کر177.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید191.00روپے سے گھٹ کر190.00روپے اورقیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر192.50روپے ہوگئی ۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی ۔ سعودی ریال کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں5پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.90روپے سے بڑھ کر42.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.55روپے سے گھٹ کر42.50روپے اورقیمت فروخت43.00روپے پرمستحکم رہی۔