نوشہرہ :بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ،8اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی

نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس)کو طلب کیا۔بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔تمام زخمیوں کو ایل آر ایچ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ڈی پی او نوشہرہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔