وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کشمیر خطے میں جوہری اہمیت کامرکز بن گیا ہے اوربھارتی مہم جوئی نے عالمی امن خطرے میں ڈال دیاہے۔انہوں نے یہ بات حریت رہنمامشعال ملک سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جب افغانستان میں امن عمل تیز ہوگیا ہے اورکئی دہائیوں پرانی افغان جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہیں بھارت نے جنگ جوئی شروع کردی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت کشمیری بھائیوں کی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے اوراس حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ مشاورت سے تمام ممکنہ ضروری اقدامات کرے گی۔ڈاکٹرفردوس نے عالمی برادری سے کہاکہ وہ بھارتی حکومت کی انتہاپسندانہ سوچ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کریں جو تنازعہ کشمیر کااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پُرامن حل چاہتاہے۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے مشعال ملک نے وزیراعظم عمران خان کاامریکہ کے حالیہ دورے کے دوران مسئلہ کشمیرکوموثراندازمیں پیش کرنے پرشکریہ اداکیا جس سے کشمیری عوام کونئی امیدملی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں پوری حریت قیادت کوحراست میں لے رکھاہے ،انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اورپوری ر یاست کوقیدخانہ میں تبدیل کردیاگیاہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38