سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے حج پروازوں کا سلسلہ آج مکمل کرلیا جائے گا۔
نجی حج سکیم کے ذریعے عازمین کو لے کر آخری حج پروازکل حجاز مقدس پہنچے گی۔منیٰ سے عازمین حج کی روانگی جمعہ کی صبح شروع ہو گی۔سعودی حکام نے تمام عازمین کو مکاتب الاٹ کر دیئے ہیں اور ہر عازم کو اپنے مکتب اور خیمے میں رہائش اختیار کرنا ہو گی۔