اسلام آباد ہائیکورٹ:العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنس کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس کے دوران جسٹس عامر فاروق اور سردار مظفر کے درمیان مکالمہ ہوا۔سردار مظفر کا کہنا تھا کہ چارج فریم ہونے کے بعد کیس ایک احتساب عدالت سے دوسری احتساب کو منتقل نہیں کیا جاسکتا جبکہ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو کیس دوسری عدالت منتقل کر سکتے ہیں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے بعد اسی اسٹیج سے اگے بڑھایا جائے گا۔