راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث سپل ویز کھول دیئے گئے ، انتظامیہ کی طرف سے الرٹ جاری کیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کے راول ڈےم مےں پانی کی سطح 1749.5 فٹ تک پہنچنے پر ڈےم کے سپل وےز کھول دئےے گئے ۔ ڈےم مےں پانی کا کل ذخےرہ کرنے کی صلاحےت 1752 فٹ ہے تاہم ڈےم کی انتظامےہ نے اسلام آباد اور دےگر پہاڑی علاقوں مےں جاری بارشوں اور ہر گھنٹہ چار سے پانچ انچ بارش کی آمد کے باعث ڈےم کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کے لےے ڈےم کے سپل وےز دوپہر ساڑھے بارہ بجے کھولے گئے ۔ ڈےم سے ڈےڑھ فٹ پانی کا اخراج کےا گیا اور پانی کے اخراج کا عمل تےن سے چار گھنٹے جاری ر ہا ۔ راول ڈےم سے اضافی پانی کا اخراج کورنگ اور سواں نالوں کے ذرےعہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے باہر نکالا گیا ،انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو ، پولیس اورکنٹرول کو بھی الرٹ کر دیا گیا ، سپل ویز سے ملحقہ سڑک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ، ٹریفک میں خلل کے باعث ٹریفک پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا ، نالہ کورنگ میں طغیانی کے پیش نظر آس پاس کی آبادی کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے اعلان کرائے گئے ، نالے کے اطراف میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024