پاک بحریہ کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن انیس کی دو روزہ ابتدائی منصوبہ بندی کانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں بحری مشق امن انیس کی مرحلہ وار سرگرمیوں پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان نیوی2007ءسے بحری مشق امن کا انعقاد اور میزبانی کر رہی ہے، بحری مشق امن19 اس سلسلے کی چھٹی مشق ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ امن مشقوں کے نصب العین امن کے لیے متحد اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی بحری افواج کو امن کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38