تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم نے 5 افراد کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولرواں گائوں میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔ فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی، مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس نے لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024