نارنگ منڈی: پٹڑی ٹوٹنے پر لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس نارنگ منڈی کے علاقہ شاہ سلطان کے قریب خوفناک حادثہ سے با ل بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک پر اسرار طور پر ٹوٹا ہوا تھا اور راہگیروں نے اچانک ٹوٹا ہوا ٹریک دیکھ کر ریلوے لائن کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سرخ رنگ کا کپڑا لہرایا جس کے باعث ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر لا ثانی ایکسپریس کو روک لیا۔