خدمات کا اعتراف، کنگ کالج لندن کی مرکزی لابی میں پاکستانی طالبعلم مومن ثاقب کی تصویر آویزاں

لندن (نوائے وقت رپورٹ) کنگ کالج لندن کی مرکزی لابی میں پاکستانی طالبعلم مومن ثاقب کی تصویر آویزاں کردی گئی۔ لاہور کے مومن ثاقب کی تصویر بش ہائوس میں کالج کیلئے خدمات پر لگائی گئی ہے۔ مومن ثاقب کالج کی 144 سال کی تاریخ میں پہلے غیریورپی سٹوڈنٹ یونین صدرہیں۔ مومن ثاقب کے عہدے کی مدت اس ماہ ختم ہورہی ہے۔