این اے 91سرگودھا، ووٹوں کی گنتی میں 10سے زائد دن لگیں گے

Aug 07, 2018

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا این اے 91 میں ہائیکورٹ کے حکم پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔ 345 پولنگ سٹیشن کی گنتی کیلئے 10 دن سے زائد کا وقت درکار ہے۔ این اے 91 سے 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ذوالفقار علی بھٹی نے 87ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جس پر ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے ہائیکورٹ لاہور سے رجوع کرلیا اور دوبارہ گنتی کی درخواست کی، ہائیکورٹ کے حکم پر این اے 91کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پٹیشنر عامر چیمہ کی جانب سے 270 پولنگ سٹیشن کے گنتی کا کہا گیا تھا لیکن پورے حلقے کی گنتی دوبارہ کی جائے گی۔

این اے 91

مزیدخبریں