دہشت گردی کی نرسری فرقہ واریت ہے: حافظ سعید

Aug 07, 2018

وہاڑی( نامہ نگار)پروفیسرحافظ محمدسعیدسرپرست اعلیٰ ملی مسلم لیگ پاکستان نے کہاہے کہ دہشت گردی کی نرسری فرقہ واریت ہے ۔ پاکستان اپنے قیام سے لیکراب تک حالت جنگ میں ہے۔پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کشمیرہے۔پاکستان اندرونی اوربیرونی دشمنوں میں گھرا ہواہے۔وہ گزشتہ روزوہاڑی میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرمرکزی امیرملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد،مرکزی راہنمانصرجاوید،مرکزی راہنماحاجی محمدرفیق،زونل امیرحافظ محمدعبداللہ،ضلعی امیررانامحمدشفیق،تحصیل امیرمحمدذیشان،سٹی امیرمحمدثاقب جلیل ، محمد علی بھٹی،ممتازجمیل،قاری سلامت اللہ،چودھری افضال یوسف،رانا صغیر گڈو ، ملک اظہر اعوان،حاجی محمداکرم کے علاوہ ملی مسلم لیگ کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فرقہ واریت نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ ہندوکی تہذیب ہم پرمسلط کردی گئی ہے۔نظریہ پاکستان ہم سے چھین لیاگیاہے جبکہ غیرمسلم نظریات ہم پر مسلط کردیئے گئے ہیں۔ملی مسلم لیگ پاکستان میں نظریہ پاکستان یعنی نظریہ اسلام نافذکرناچاہتی مرکزی امیرسیف اللہ خالد کاکہناتھاکہ الیکشن2018میں ملی مسلم لیگ نے ملک وقوم کو بہت بڑے بحرانوں سے بچایاہے۔کنونشن سے مرکزی راہنمانصرجاویدکاکہناتھاکہ ملی مسلم لیگ انڈیااورتمام باطل قوتوں کے راستہ کی بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

حافظ سعید

مزیدخبریں