ایف سی پی ایس پارٹ II کے تیسرے سال میں داخلہ کے خواہشمند ڈاکٹروں سے آن لائن درخواستیں مانگ لی گئیں

07 اگست 2016

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی شعبہ کے ایف سی پی ایس پارٹ IIکے تیسرے سال میں داخلہ کے خواہش مند ڈاکٹرز کو آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آفر دے د ی ہے-ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے 11جولائی کے نوٹیفیکشن میں درج شرائط پر پورا اترنے والے امیدوار 10اگست تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ نامکمل فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔